ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 17, 2024 9:39 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ابوجہ میں، نائیجیریا کے صدر بولا احمد تِنوبو سے بات چیت کی۔نائیجیریا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو، Grand Commander of the Order of the Niger کے خطاب سے نوازا

وزیراعظم نریندرمودی اور نائیجیریا کے صدر Bola Ahmad Tinubu نے آج ابوجا کے صدارتی وِلا میں بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان اہم نوعیت کی ساجھیداری کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات میں اضافے کے مزید طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم مودی نے بات چیت کو سودمند قرار دیا۔ اس میٹنگ کے بعد وفد کی سطح کی بات چیت ہوئی جس میں وزیراعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت نائیجیریا کے ساتھ اہم نوعیت کی اپنے ساجھے داری کو اعلی فوقیت دیتا ہے۔
جناب مودی نے اس بات کا ذکر کیا کہ بھارت کا کوئی وزیراعظم 17 سال کے بعد نائیجیریا کا دورہ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت، نائیجریا کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو امداد پہنچانے کی غرض سے 20 ٹن سازوسامان وہا بھیج رہا ہے۔
انہوں نے برکس میں ایک ساجھے دار ملک بننے پر نائیجیریا کو مبارکباد دی۔ بات چیت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تبادلے کے پروگرام، کسٹمس اشتراک اور سروے اشتراک سے متعلق مفاہمت کے تین اقرارناموں پر دستخط کئے گئے۔ اس کے بعد نائیجریا کے صدر نے وزیراعظم کے اعزاز میں ایک سرکاری ضیافت کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی کو نائیجریا نےGrand Commander of the order of the Niger ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ وہ نہایت عاجزی و انکساری کے ساتھ یہ اعزاز قبول کرتے ہیں اور اسے انہوں نے بھارت کے عوام کو منسوب کیا۔
وزیراعظم مودی نے نائیجریا میں مقیم بھارتی برداری کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی برادری نے نائیجریا کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
جناب مودی نائیجریا کے دو روزہ دورے پر کل رات ابوجہ پہنچے ہیں۔ وزیراعظم نائیجریا سے دو دن کے دورے پر برازیل کے شہر Rio De Janeirio جائیں گے جہاں وہ جی- 20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب کے دوران وزیراعظم مودی مختلف عالمی امور پر بھارت کا موقف پیش کریں گے۔تیسرے اور آخری مرحلے میں جناب مودی 19 سے 21 نومبر تک گیانا کا سرکاری دورہ کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں