وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام کے، جوگی گھوپا علاقے میں، قومی آبی گزرگاہ نمبر 2 کے تحت، برہم پُتر میں اندرونِ ملک آبی گزرگاہوں کے ٹرانسپورٹ IWT ٹرمینل کے افتتاح کی ستائش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے اِسے، خطّے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اندرونِ ملک آبی گزرگاہوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے، بھوٹان کے وزیر خزانہ لیونپو نامگیال دورجی کے ساتھ، IWT ٹرمینل کا افتتاح کیا۔ یہ ٹرمینل، بھوٹان کے Gelephu علاقے سے 91 کلو میٹر، بنگلہ دیش سرحد سے 108 کلو میٹر اور گوہاٹی سے 147 کلو میٹر دوری پر ہے۔×