ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے۔ BJP کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 22 اسمبلی حلقوں کے پارٹی امیدواروں کی حمایت میں سونی پت ضلع کے Gohana میں جَن آشیرواد ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ BJP سرکار کے دوران صنعت اور زراعت جیسے شعبوں میں ہریانہ نے اعلیٰ ریاستوں میں اپنا مقام بنایا ہے۔
دوسری طرف انڈین نیشنل لوک دَل نے سابق نائب وزیر اعظم چودھری دیوی لال کے یومِ پیدائش پر آج جِند ضلعے کے جولانا میں ایک جَن نائک سماّن ریلی کی۔
بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوَتی اور شرومنی اَکالی دَل کے سربراہ سُکھبیر بادل نے بھی INLD لیڈروں کے ساتھ ریلی سے خطاب کیا۔
عوام سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ مایاوَتی نے کہا کہ چودھری دیوی لال نے ریاست اور ملک کی ترقی کیلئے کام کیا تھا۔ x