وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یوروپین کونسل کے صدر Antonio Costa سے بات کی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ بھارت اور یوروپی یونین فطری شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طرفین، ٹیکنالوجی، ماحول کیلئے سازگار توانائی، تجارت و سرمایہ کے شعبوں سمیت بھارت یوروپین کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی خاطر مل کر کام کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
Site Admin | January 7, 2025 9:24 PM