ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 2, 2024 9:44 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندی فلم ”دی سابرمتی رپورٹ“ دیکھی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندی فلم ”دی سابرمتی رپورٹ“ دیکھی۔ انہوں نے یہ فلم نئی دلّی میں پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ کے GMC بالا یوگی اسٹیڈیم میں دیکھی۔ اِس دوران وزیرِ داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو، دیگر کابینی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔ بعد میں سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے اِس فلم کے بنانے والوں کی کوششوں کی ستائش کی۔ اِس سے پہلے گذشتہ مہینے کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ سچائی اُس طریقے سے سامنے آرہی ہے، جسے عام آدمی سمجھ سکتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ فرضی بیانیہ مختصر مدت تک ہی قائم رہ سکتا ہے اور آخر کار سچائی ہمیشہ سامنے آہی جاتی ہے۔ یہ فلم فروری 2002 میں گجرات کے گودھرا میں ٹرین میں آتش زنی کے واقعے پر مبنی ہے۔ فلم کے اداکار وکرانت Massey نے کہا ہے کہ یہ اُن کے کیریئر کا سب سے اہم موقع ہے، جب انہیں وزیر اعظم کے ساتھ فلم دیکھنے کا موقع ملا۔
وہیں اداکارہ راشی کھنہ نے کہا کہ یہ ایک انوکھا احساس ہے۔ ”دی سابرمتی رپورٹ“ فلم کو کئی ریاستوں میں ٹیکس فری کردیا گیا ہے اور دیگر کئی ریاستیں بھی اِسے ٹیکس فری کررہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں