وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ مسلح افواج کا فلیگ ڈَے، ملک کے بہادر فوجی اہلکاروں کی شجاعت، لگن اور اُن قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ مسلح افواج کے فلیگ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں جناب مودی نے کہا کہ اُن کی دلیری ہر کسی کو تحریک دیتی ہے اور ملک ان کی قربانیوں کا ہمیشہ ممنون رہے گا۔ انہوں نے عوام سے مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ میں تعاون کرنے پر بھی زور دیا۔
Site Admin | December 7, 2024 9:41 PM