وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ تپ دِق کے واقعات میں کمی بھارت کی مخصوص اور اختراعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ملک کی ترقی کی ستائش کرتے ہوئے جناب مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اجتماعی جذبے کے ذریعے سرکار، بھارت سے تپ دِق کو مکمل طور پر ختم کرنے کی جانب کام کرتی رہے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت بھارت سے تپ دِق کا خاتمہ کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ عالمی صحت تنظیم WHO کے مطابق بھارت میں 2015 سے 2023 تک تپ دِق کے واقعات میں 17 اعشاریہ 7 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ یہ شرح آٹھ اعشاریہ تین فیصد کی عالمی سطح پر گراوٹ کے مقابلے دوگنی ہے۔
کَل سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے صحت کے وزیر جے پی نڈّا نے زور دیکر کہا کہ اِس سے تپ دِق کے مریضوں کی دیکھ بھال اور اس بیماری کی روک تھام کے تئیں بھارت کے نظریے کی عکاسی ہوتی ہے۔ انھوں نے اِس بات کا ذکر کیا کہ حکومت نے Ni-Kshay Poshan Yojana جیسے اہم اقدامات کے ذریعے تپ دِق کے خاتمے کے قومی پروگرام کو وسعت دی ہے اور مستحکم کیا ہے تاکہ تپ دِق کے مریضوں کو ضروری تغذیہ فراہم کی جاسکے۔
Site Admin | November 3, 2024 9:26 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ تپ دِق کے واقعات میں کمی بھارت کی مخصوص اور اختراعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے TB کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کے عہد کا اعادہ کیا
