ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 7, 2024 9:20 PM

printer

وزیراعظم نریندرمودی نے Chhath Sandhya Arghya فیسٹیول کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چھٹھ پوجا کے تیسرے دن لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ چھٹھ سندھیا ارگھیہ تہوار سادگی، تحمل، عزم اور عقیدت کی علامت ہے۔ انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ یہ عظیم تہوار لوگوں کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور خوش قسمتی لاتا ہے۔
بہار میں چار روزہ چھٹھ پوجا کے آج تیسرے دن ریاست کے مختلف چھٹھ گھاٹوں پر شام کو ڈوبتے سورج کے سامنے لاکھوں لوگوں نے سندھیا ارگھیہ ادا کیا۔ بڑی تعداد میں عقیدتمندوں نے گنگا، گنڈک، کوسی، مہانندا، باگمتی اور دیگر دریاؤں کے گھاٹوں پر پوجا ارچنا کی۔ عقیدتمندوں نے کمر تک گہرے پانی میں اترکر سوریہ دیوتا کو جل چڑھایا اور موسمی پھل اور روایتی پکوان جیسے Thekua اور کھجوریا بھی چڑھایا۔کل صبح نمودار ہوتے سورج کو Ushkalin ارگھیہ چڑھانے کے ساتھ ہی یہ چار روزہ تہوار اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ اس کے بعد Paran ادا کیا جائے گا اور عقیدتمندوں 36 گھنٹے طویل ورت کھولیں گے۔
چھٹھ پوجا کے تیسرے دن ریاست بھر کے مشہور سوریہ مندروں میں لاکھوں عقیدتمندوں نے پوجا ارچنا کی۔ اورنگ آباد میں دیو سوریہ مندر، نالندہ میں Ongari dham، پٹنہ میں Olark، نوادہ میں Hadiya سوریہ مندر و دیگر سوریہ مندروں میں بڑی تعداد میں دیگر ریاستوں سے بھی عقیدتمند، چھٹھ پوجا کیلئے اکٹھا ہوئے۔
خوبصورت روشنیوں سے سجے ہوئے گھاٹوں اور چھٹھ کے مقدس گیتوں نے اس خاص موقع کی رونق میں مزید اضافہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈّا نے ایک خصوصی کروز کے ذریعے گنگا کنارے سے متصل مختلف مقامات کا دورہ کیا اور لوگوں کو چھٹھ کی مبارکباد دی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں