وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مہاراشٹر میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور اِن میں سے کچھ کو ملک کے نام وقف کیا۔ اِن پروجیکٹوں کی لاگت 11 ہزار 200 کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔
انھوں نے ڈسٹرکٹ کورٹ سے Swargate تک پُنے میٹرو سیکشن کا افتتاح کیا۔ اِس طرح پُنے میٹرو ریل پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا کام پورا ہوگیا ہے۔
وزیر اعظم نے، پُنے میٹرو کی Swargate-Katraj توسیع کے کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ اِس موقع پر انھوں نے مختلف پروجیکٹوں کا ذِکر کیا اور کہا کہ پُنے میں، جو عظیم شخصیتوں کیلئے تحریک کی زمین رہی ہے، مہاراشٹر کی ترقی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نے سماج کی یکسر تبدیلی میں خواتین کی قیادت کے اہم رول کو سراہا۔ انھوں نے خواتین کو بااختیار بنائے جانے، خاص طور پر ساوتری بائی پھولے کی کوششوں کی مہاراشٹر کی وراثت کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنھوں نے خواتین کی تعلیم کیلئے تحریک شروع کی تھی۔
Site Admin | September 29, 2024 9:41 PM