August 31, 2024 9:38 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین وندے بھارت ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین وندے بھارت ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ تین ریل گاڑیاں ہیں، میرٹھ-لکھنؤ، مدورئی-بنگلورو اور چنئی-Nagercoil وندے بھارت۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ آج ملک کی ترقی کے سفر میں شمال سے جنوب کی جانب ایک نئے باب کا اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اب ملک بھر میں 102 وندے بھارت ریل گاڑیاں چل رہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت اپنے ریلوے اسٹیشنوں میں کایاپلٹ ہوجانے والی تبدیلیاں دیکھ رہا ہے۔ یہاں تک کہ چھوٹے اسٹیشنوں کو بھی ہوائی اڈّے جیسی جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اِس سے سفر میں آسانی میں اضافہ ہوتا ہے اور کنیکٹی ویٹی کو فروغ ملتا ہے۔اپنے خطاب میں ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ پچھلے دس برسوں میں ریلوے کے نیٹ ورک میں 31 ہزار 180 کلو میٹر کے نئے ٹریک کا اضافہ ہوا ہے اور ہر روز 14 کلو میٹر نئی پٹریوں کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ جناب ویشنو نے یقین دلایا کہ ملک ہی میں تیار کی گئی جدید ٹیکنالوجی Kavach پورے ملک میں مشن کے طور پر نافذ کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں