وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نوی ممبئی کے Kharghar میں شری شری رادھا مدن موہن جی مندر کا افتتاح کیا۔ یہ ISKCON کا ایک پروجیکٹ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت کی روحانی ثقافت کی بنیاد، انسانیت کی خدمت کے جذبے میں مضمر ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اِس جذبے کے تحت مرکزی سرکار نے آیوشمان بھارت، ہر گھر جل اور اجولا یوجنا جیسی کئی سماجی فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے پاس درخشاں سرزمین اور متنوع ثقافت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ثقافت، روحانیت پر مبنی ہے۔ x