ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 16, 2024 2:36 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلی میں سری لنکا کے صدر انورا کمارا دِسا نائکے سے بات چیت کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی، اور دورے پر آئے ہوئے سری لنکا کے صدر انورا کمارا دِسّا نائکے کے درمیان آج نئی دلّی میں دوطرفہ بات چیت جاری ہے۔ دونوں لیڈر باہمی مفاد کے معاملات پر گفتگو کریں گے۔ مہمان شخصیت کو آج صبح راشٹرپتی بھون کے احاطے میں باقاعدہ استقبالیہ دیا گیا۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جناب دِسّا نائکے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سری لنکا کے صدر نے راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔ سری لنکا کے صدر بھارت کے تین روزہ دورے پر کل نئی دلّی پہنچے تھے۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر  ایل مروگن نے اُن کا استقبال کیا تھا۔

سری لنکا کے صدر، آج شام صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ سے ملاقات کریں گے۔وہ بہار میں بودھ گیا بھی جائیں گے۔

جناب دِسّا نائکے نے جب سے صدر کا عہدہ سنبھالا ہے یہ بھارت کا اُن کا پہلا دوطرفہ دورہ ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں