وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں NDA کے وزراء اعلیٰ اور نائب وزراء اعلیٰ کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزراء امت شاہ، راجناتھ سنگھ اور جے پی نڈّا بھی شامل تھے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور اجیت پوار، آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو اور نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان، اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو، راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما، دلّی کی وزیر علیٰ ریکھا گپتا، اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشوپرساد موریا اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا اُن لوگوں میں شامل ہیں جنھوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔
Site Admin | February 20, 2025 9:47 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں NDA کے وزراء اعلیٰ اور نائب وزراء اعلیٰ کی ایک میٹنگ کی صدارت کی
