ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 14, 2024 9:17 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں چیف سکریٹریوں کی چوتھی قومی کانفرنس کی صدارت کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں چیف سکریٹریوں کی چوتھی قومی کانفرنس کی صدارت کی۔ جناب مودی کَل کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ تین روزہ کانفرنس کا آغاز کَل ہوا تھا۔ اس کانفرنس میں ترقی کے مشترکہ ایجنڈے کے ارتقا اور عمل آوری پر توجہ کی جارہی ہے۔ نیز ریاستوں کے ساتھ شراکت داری کے معاملے میں عمل آوری کیلئے ایک خاکہ تیار کیا جارہا ہے۔کانفرنس کا مقصد مرکز اور ریاستی سرکاروں کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے، ساتھ ہی امدادِ باہمی پر مبنی وفاقیت کو فروغ دینے اور تیز رفتار ترقی کی حصولیابی کیلئے بہتر تال میل کو یقینی بنانے پر توجہ کی جارہی ہے۔ کانفرنس کے دوران تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹری صاحبان، سینئر افسران اور اپنے اپنے شعبے کے ماہرین کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں