وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں تمل شاعر اور مجاہدِ آزادی سبرامنیا بھارتی کی تصانیف کے ایک مجموعے کا اجراء کیا۔ اِس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے یہ کہتے ہوئے سبرامنیا کو خراجِ عقیدت پیش کیا کہ ایسے وقت میں، جب ملک عظیم شاعر کی یومِ پیدائش منا رہا ہے، وہ احترام کے ساتھ اُن کے سامنے سرنگوں ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ مہا Kavi سبرامنیا بھارتی کے کاموں کا ایک مجموعہ جاری کرنے پر عزت افزائی محسوس کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایک خوشحال بھارت اور ہر کسی کو خود مختار بنانے کا سبرامنیا بھارتی کا ویژن نسلوں کو تحریک دے رہا ہے۔
Site Admin | December 11, 2024 10:18 PM