ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 3, 2024 9:18 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج معذور افراد کے بین الاقوامی دِن کے موقع پر کہا ہے کہ دِویانگ جنوں کی ہمت، خوداعتمادی اور کامیابیوں کے سامنے سرنگوں ہونے کا یہ ایک اہم موقع ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج معذور افراد کے بین الاقوامی دِن کے موقع پر کہا ہے کہ دِویانگ جنوں کی ہمت، خوداعتمادی اور کامیابیوں کے سامنے سرنگوں ہونے کا یہ ایک اہم موقع ہے۔ ایک مضمون میں جناب مودی نے کہا کہ دِویانگ جنوں کے تئیں احترام، بھارت کے نظریے میں پیوستہ ہے۔ رامائن کے ایک شلوک کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام، بھارت کی مذہبی کتابوں میں دِویانگ جنوں کے تئیں احترام کا جذبہ دیکھ سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک میں دویانگ جن، جوش وخروش کے ساتھ ملک کے وقار اور عزتِ نفس کیلئے توانائی فراہم کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تین نئے فوجداری قوانین کے کامیاب نفاذ کو قوم کے نام وقف کیا۔ انھوں نے چنڈی گڑھ میں بھارتیہ نیایہ سنہتا، بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا اور بھارتیہ Sakshya Adhiniyam کا جائزہ لیا، جو بھارت کے فوجداری انصاف نظام میں اصلاح کیلئے نافذ کئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی اِس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین نئے فوجداری قوانین کا نفاذ ہماری تاریخ کے اہم مرحلے میں ہوا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ نئے فوجداری قوانین کا نفاذ اُن تصورات کی تکمیل کی جانب ایک مستحکم قدم ہے جنھیں ہمارے دستور نے ملک کے شہریوں کیلئے سوچا تھا۔انھوں نے کہا کہ یہ نئے قوانین بھارت کو نوآبادیاتی وراثت سے آزاد کریں گے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ تینوں نئے فوجداری قوانین تین سال کے اندر ملک بھر میں نافذ کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں