وزیر اعظم نریندر مودی اور قزاخستان کے صدر Kassym Jomart Tokayev نے دو طرفہ کلیدی شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا۔ جناب مودی نے آج قزاخستان کے صدر سے ٹیلیفون پر بات کی۔ صدر Tokayev نے دنیا کے سب سے بڑے جمہوری عمل کا کامیابی سے ہمکنار کرنے اور تیسری مدت کیلئے وزیر اعظم چُنے جانے کی تاریخی کامیابی پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم مودی نے گرمجوشی بھری مبارکباد پر قزاخستان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے آستانہ میں ہونے والی SCO چوٹی کانفرنس کیلئے بھارت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ قزاخستان کی قیادت علاقائی تعاون میں بہتری کیلئے اہم رول ادا کرے گی۔ x