وزیراعظم نریندر مودی نے آج شام ایکتا نگر میں 280 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔
وزیر اعظم نے، جو گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں، Aarambh 6.0 میں 99ویں کامن فاؤنڈیشن کورس کے زیر تربیت افسران سے بھی خطاب کیا۔ اِن افسران میں بھارت کی 16 سِول سروسز کے 653 زیر تربیت افسران اور بھوٹان کے سوِل سروس کے تین زیر تربیت افسران شامل ہیں۔
اِس سال کے پروگرام کا موضوع ہے، ”آتم نربھر اور وِکست بھارت کیلئے نقشہئ راہ“۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ آج افتتاح کئے گئے پروجیکٹوں میں چار ایم ڈبلیو شمسی پروجیکٹ اور ایکتا نگر میں سَب ڈسٹرکٹ اسپتال شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے Bonsai گارڈن، سردار سروور ڈیم تجربے کے مرکز کا بھی سنگِ بنیاد رکھا۔
50 بستروں پر مشتمل، 22 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ذیلی ڈسٹرکٹ اسپتال میں ایکتانگر کے باشندوں کیلئے لازمی طبی خدمات مہیا کرائی جائیں گی۔ مجسمہئ اتحاد دیکھنے کیلئے آنے والے سیاحوں کی سہولت کیلئے 10 اسمارٹ بس اسٹینڈز، Pickup اسٹینڈز اور 4 میگا واٹ کے شمسی توانائی پروجیکٹ کا بھی آج پہلے مرحلے میں افتتاح کیا گیا۔ اس کے علاوہ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عالمی معیار کا ایک Bonsai گارڈن بھی جلد ہی قائم کیا جائے گا۔x