ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 20, 2024 10:00 PM | PM GUYANA VISIT

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شام جارج ٹائون میں Guyana کے صدر محمد عرفان علی کے ساتھ وفد کی سطح مذاکرات کیے۔ دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت کے بعد 5 سمجھوتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شام جارج ٹائون میں  Guyana کے صدر محمد عرفان علی کے ساتھ وفد کی سطح مذاکرات کیے۔ دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت کے بعد 5 سمجھوتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ اِن میں طبّی مصنوعات کے ضابطے، ہائیڈرو کاربن کے شعبے، زراعت اور اُس سے منسلک شعبوں میں باہمی تعاون اور UPI کی سہولیات میں تعاون شامل ہے۔

اس سے قبل جناب مودی کو جارج ٹائون کے اسٹیٹ ہائوس میں روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیر اعظم مودی اس ملک کے تین روزہ دورے پر آج صبح Guyana پہنچے ہیں۔ ایک غیر متوقع واقعے میں ہوائی اڈّے پر جناب مودی کا خیر مقدم، صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی،  وزیر اعظم مارگ انتھونی فلپس اور ایک درجن سے زیادہ کابینی وزرائ نے کیا۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ 56 سالوں میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا Guyana کا یہ پہلا دورہ ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ

VC SUPARNA

صحت، کنیکٹی وِٹی قابلِ تجدید توانائی اور آبی شعبوں میں بھارت کی Guyana کے ساتھ طویل مدّتی ترقیاتی شراکت داری ہے۔ 2023-24 میں دونوں ملکوں کے درمیان مجموعی تجارت تقریباً 106 ملین امریکی ڈالر مالیت کی تھی۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی، جارج ٹائون میں CARICOM õبھارت سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہ خطّے کے ساتھ طویل مدّتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے CARICOM رکن ممالک کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگیں بھی کریں گے۔ کل وزیر اعظم Guyanaکی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ جناب مودی Guyana اور بحرِ اوقیانوس خطّے کے سرکردہ کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ بھی بات کریں گے۔ وزیر اعظم بھارتی نژاد افراد کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں