ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 4, 2025 9:22 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سینئر سائنسداں ڈاکٹر راج گوپال چِدمبرم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سینئر سائنسداں ڈاکٹر راج گوپال چِدمبرم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر چِدمبرم بھارت کے نیوکلیائی پروگرام کے کلیدی معماروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے بھارت کی سائنسی اور اسٹریٹیجک صلاحیتوں کو مستحکم کرنے میں اُن کے گرانقدر تعاون کی ستائش کی۔ جناب مودی نے کہا کہ پورا ملک تشکر کے جذبے کے ساتھ اُنھیں یاد رکھے گا اور اُن کی کاوشیں آئندہ نسلوں کو تحریک دیتی رہیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں