ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 5, 2025 3:43 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دلّی میں نیو اشوک نگر اور صاحب آباد کے درمیان نمو بھارت کاریڈور سمیت کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دلّی میں نیو اشوک نگر اور صاحب آباد کے درمیان نمو بھارت کاریڈور سمیت کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا، جن کی مالیت 12 ہزار 200 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

جناب مودی نے صاحب آباد اور نیو اشوک نگر کے درمیان دلّی- غازی آباد- میرٹھ نمو بھارت کوریڈور کی 13 کلومیٹر طویل لائن کا افتتاح کیا، جس پر تقریباً 4 ہزار 600 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صاحب آباد RRTS اسٹیشن سے نیو اشوک نگر RRTS اسٹیشن تک نمو بھارت ٹرین میں سفر کیا۔ جناب مودی نے ٹرین میں موجود اسکولی بچوں کے ساتھ گفتگو بھی کی۔

اس سے قبل ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ آج دلّی NCR کیلئے ایک بہت اہم دن ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ نمو بھارت ٹرین راجدھانی میں داخل ہوگی اور یہ موقع دلّی میٹرو کی توسیع سمیت کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے اور سنگِ بنیاد رکھے جانے کا بھی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی حکومت سفر میں سہولت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ دلّی میں علاقائی کنکٹی وٹی کی توسیع کیلئے پرعزم ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دلّی کے عوام اب ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں، جو قومی راجدھانی کی مجموعی ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے پوری طرح وقف ہو۔

مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے آغاز سے دلّی کے لوگوں کو سفر کرنے میں اور زیادہ سہولت ہوجائے گی اور علاقائی کنکٹی ویٹی میں بھی اضافہ ہوگا۔

اِس میں دلّی میٹرو کے چوتھے مرحلے کے تحت جَنک پوری اور کرشنا پارک کے درمیان دو اعشاریہ آٹھ کلومیٹر کا حصہ بھی شامل ہے، جس پر تقریباً ایک ہزار 200 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ اِس سے دیگر علاقوں کے علاوہ کرشنا پارک، وِکاس پوری اور جَنک پوری کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

جناب مودی نے دلّی میٹرو کے چوتھے مرحلے کے تحت 26 اعشاریہ پانچ کلومیٹر طویل رِٹھالا-کُنڈلی سیکشن کا سنگِ بنیاد بھی رکھا، جس پر چھ ہزار 230 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ کاریڈور دلّی میں رٹھالا کو ہریانہ میں Nathupur(Kundli) سے جوڑے گا۔

جناب مودی روہنی میں آیوروید تحقیق سے متعلق مرکزی ادارے کی جدید طرز کی عمارت کا سنگِ بنیاد بھی رکھنے والے ہیں۔

مذکورہ کیمپس سے جدید طرز کی حفظانِ صحت اور طبی بنیادی ڈھانچہ فراہم ہوگا۔ روہنی میں جاپانی پارک میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ دلّی کی ترقی کیلئے اگلے 25 سال بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِن 25 برسوں میں بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بننے جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے وِکست بھارت کی قومی راجدھانی کے طور پر دلّی کو فروغ دیئے جانے پر زور دیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں