وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دراس میں کارگل وجے دِوَس کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر کارگل جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کارگل وجے دِوَس ہمیں یہ باور کرواتا ہے کہ قوم کیلئے دی گئی قربانیاں لافانی ہیں۔ جموں وکشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں سے متعلق پاکستان کی تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی فوج پوری قوت کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ کرے گی اور دشمن کو منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اِس دورے کے دوران، وزیر اعظم نے لداخ میں Shinkun La ٹنل پروجیکٹ کی تعمیر کا بھی آغاز کیا جو لیہہ کو ہمہ موسمی کنیکٹی ویٹی فراہم کرے گا۔
Site Admin | July 26, 2024 9:47 PM