وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اُس خصوصی مہم 4.0 کی ستائش کی ہے، جس کے تحت کام کرنے کے مقامات کو مجموعی طور پر صاف ستھرا رکھنے، خالی جگہ کے بندوبست، پائیدار طریقہئ کار کو فروغ دینے اور زیر التوا معاملات کو زیادہ سے زیادہ نپٹانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ خصوصی مہم 4.0 سے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ اِن میں 2021 سے Scrap کو نپٹاکر سرکاری خزانے کیلئے 2 ہزار 364 کروڑ روپے کا حصول شامل ہے۔
مرکزی وزیر جیتندر سنگھ کے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مہم کی کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح اجتماعی کوششوں سے پائیدار نتائج حاصل ہوتے ہیں اور اِس سے صفائی ستھرائی اور اقتصادی دور اندیشی، دونوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہتر بندوبست اور سرگرم کارروائی پر کے سبب اِس کوشش سے بڑے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
Site Admin | November 10, 2024 9:41 PM