وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی آئین کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ہمارا آئین ملک کی رہنمائی کرنے والی روشنی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئین ہزاروں سال کی عظیم روایت کا جدید اظہار ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج ملک پوری صلاحیت کے ساتھ ؔآگے بڑھ رہا ہے اور اپنی گونہ گونیت پر فخر کررہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی آج شام سپریم کورٹ میں، یومِ آئین کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر جناب مودی ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ اس پروگرام کا اہتمام، بھارت کی سپریم کورٹ کی طرف سے کیا جارہا ہے۔
وزیر اعظم بھارت کی عدلیہ کی 2023-24 کی سالانہ رپورٹ بھی جاری کریں گے۔
قانون و انصاف کے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال، بھارت کے چیف جسٹس، جسٹس سنجیو کھنّہ اور سپریم کورٹ کے دیگر جج صاحبان بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔×