July 29, 2024 10:03 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نےبی جے پی کی سرکار والی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ اور نائب وزراء اعلیٰ سے، مرکزی سرکار کی اسکیموں کے فائدے تمام تر لوگوں تک پہنچنے کے اقدامات پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے BJP کی سرکار والی ریاستوں کے وزراءِ اعلیٰ اور نائب وزراءِ اعلیٰ سے، مرکزی سرکار کی اسکیموں کے، عوام تک اور زیادہ پہنچنے کے اقدام پر تبادلہئ خیال کیا ہے۔ جناب مودی نے اُن کی متعلقہ ریاستوں میں حکمرانی کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں بہت سے مشورے دیے ہیں، جن میں فلاحی اسکیموں کے بارے میں Message دینے پر خاص توجہہ دی گئی ہے۔ جناب مودی نئی دلی میں BJP کے وزراءِ اعلیٰ کی کونسل کی دو روزہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جو کَل ختم ہوئی ہے۔ اِس میٹنگ کا مقصد حکمرانی کے طور طریقوں اور فلاحی اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔ میٹنگ میں BJP سربراہ جے پی نڈّا اور سینئر پارٹی رہنما راجناتھ سنگھ اور امت شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم نے یہ مشورہ بھی دیا کہ مرکز کی طرف سے چلائی جانے والی اسکیموں کو بڑے دھیان سے تشکیل دیا جائے اور ریاستوں میں ان پر عمل درآمد میں کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ سے گریز کیا جائے۔

میٹنگ کے بعد ایک بیان میں پارٹی رہنما وِنے سہسرا بُدھے نے کہا کہ جناب مودی نے اِس ضرورت پر زور دیا ہے کہ BJP کی سرکار والی ریاستوں میں جاری فلاحی اسکیموں کے فوائد، تمام تر لوگوں تک پہنچنے کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اِسے، اچھی حکمرانی کی ایک مثال کے طور پر دیکھا جائے۔

وزیراعظم نے ترقیاتی پروگراموں اور دیگر کوششوں میں عام لوگوں کو شریک کرنے پر اور زیادہ توجہ دے کر ملک کی معیشت کو پانچ ٹریلین ڈالر والی معیشت بنانے پر بھی بات کی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں