وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہلدی سے متعلق قومی بورڈ کے قیام کی ستائش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نے اِس بورڈ کے قیام کو، ملک کے، خاص طور پر ہلدی کے محنت کش کسانوں کیلئے بڑی خوشی کی بات قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ اِس بورڈ سے ہلدی کی پیداوار میں اختراع، عالمی ترقی اور ویلیو ایڈیشن کے بہتر موقعوں کی یقین دہانی ہوگی۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اِس سے سپلائی چین مضبوط ہوں گی جس سے کسانوں اور صارفین، دونوں کو یکساں طور پر فائدہ ہوگا۔
اِس سے پہلے دن میں، تجارت وصنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے نئی دلّی میں ہلدی سے متعلق قومی بورڈ کا، ورچوئل وسیلے سے افتتاح کیا۔
اِس افتتاحی جلسے میں انھوں نے کہا کہ یہ بورڈ، ہلدی کے کسانوں کی بہبود، اعلیٰ درجے کی ہلدی اقسام تیار کرنے اور اِس کی برآمدات میں اضافہ کرنے پر توجہ دے گا۔
Site Admin | January 14, 2025 9:50 PM