ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 30, 2025 10:54 AM | PM Cabinet Decisions

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے، کل مرکزی کابینہ کے ذریعے لیے گئے فیصلوں کو اہم معدنیات کے شعبے میں خود کفالت کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے، کل مرکزی کابینہ کے ذریعے لیے گئے فیصلوں کو اہم معدنیات کے شعبے میں خود کفالت کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اہم معدنیات کے قومی مشن سے متعلق مرکزی کابینہ کے فیصلے سے ملک کی اعلیٰ ٹیکنالوجی، صاف ستھری توانائی، دفاع اور دیگر اہم شعبوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایتھنول کی خریداری سے متعلق نظرثانی شدہ قیمت سے متعلق کابینہ کے فیصلے سے ایتھنول کی پیداوار کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے اُجاگر کیا کہ مرکزی کابینہ کے اس فیصلے سے خام تیل کی درآمدات کو کم کرنے، کسانوں کو بااختیار بنانے اور صاف ستھری توانائی کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں