ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 24, 2024 9:33 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے، معمر افراد کی، ڈیجیٹل گھوٹالوں سے حفاظت کرنے اور ڈیجیٹل دنیا کی جانکاری حاصل کرنے میں، اُن کی مدد کرنے کیلئے، نوجوانوں کے رول پر زور دیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے، معمر افراد کی، ڈیجیٹل گھوٹالوں سے حفاظت کرنے اور ڈیجیٹل دنیا کی جانکاری حاصل کرنے میں، اُن کی مدد کرنے کیلئے، نوجوانوں کے رول پر زور دیا ہے۔ آج آکاشوانی پر اپنے، من کی بات کے 116ویں نشریے میں، ملک سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایک بار پھر کہا کہ اِس قانون کے تحت، ڈیجیٹل Arrest کا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے۔ اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہ معمر افراد کو، سائبر جرائم کا سب سے زیادہ خطرہ درپیش ہے، جناب مودی نے کہا کہ یہ ہر ایک کی ذمے داری ہے کہ وہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اِس کے خطرات کو سمجھنے میں، اُن کی رہنمائی کرے۔وزیر اعظم نے ایک نوجوان جوڑے کا ذکر کیا جو اِس سلسلے میں سماج کیلئے بے لوث کام کر رہا ہے اور اِس ضمن میں دوسرے لوگوں کو بھی تحریک دے رہا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ پنشن بلارُکاوٹ حاصل کرنے کے، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ سے، لوگوں کو سہولت فراہم ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2014 تک معمر افراد کو لائف سرٹیفکیٹ داخل کرنے کیلئے بینک جانا پڑتا تھا۔ وزیر اعظم نے، اُن نوجوانوں سے، جن کا تعلق سیاست سے نہیں ہے، زور دے کر کہا کہ وہ سیاست میں شامل ہوں۔جناب مودی نے اعلان کیا کہ اگلے سال جنوری میں، سوامی وویکانند کے 162ویں یومِ پیدائش پر، دلّی میں ایک خصوصی تقریب ”وکست بھارت کے نوجوان رہنماؤں سے مذاکرات“ کے طور پر منعقد کی جائے گی۔ ملک میں سوامی وویکانند کا یومِ پیدائش منانے کیلئے ہر سال 12 جنوری کو نوجوانوں کا دِن منایا جاتا ہے۔
آج NCC کے دن کے موقع پر جناب مودی نے اطمینان ظاہر کیا کہ NCC میں، خاتون کیڈٹس کا اندراج تقریباً 40 فیصد ہوگیا ہے جو پہلے 25 فیصد تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ نیشنل کیڈٹس کورز، نوجوانوں میں ڈسپلن، قیادت اور خدمت کا جذبہ جگاتی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں، NCC کو مستحکم بنانے کیلئے لگاتار کوششیں کی جارہی ہیں۔ 2014 میں 14 لاکھ نوجوان، NCC سے وابستہ تھے۔
وزیر اعظم مودی نے بیرونی ملکوں کے اپنے حالیہ دورے کے بارے میں کہا کہ وہاں آباد بھارتی برادری، بھارتی ثقافت کو تحفظ اور فروغ دینے میں مدد کر رہی ہے۔انھوں نے عوام کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ وہ بیرونِ ملک آباد بھارتی برادری کے افراد کی، تحریک دینے والی داستانوں سے واقف کرائیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ  ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت، محض پانچ مہینے میں 100 کروڑ سے زیادہ پیڑ لگائے جانے کا ایک سنگ میل طے کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا کہ اِس تحریک میں پورے ملک کے عوام نے حصہ لیا ہے۔
اپنے پسندیدہ موضوع صفائی ستھرائی کی بات کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ خصوصی سوچھتا ابھیان کے، سرکاری محکموں میں حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دفتروں میں بڑے پیمانے پر جگہ خالی ہوئی ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں