وزیر اعظم نریندر مودی نے مختلف شعبوں میں پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان اپنائے جانے کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے وکست بھارت کے نظریے کو پورا کرنے کے عمل کو رفتار ملتی ہے۔ پی ایم گتی شکتی کے تین سال مکمل ہونے پر جناب مودی نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم کے، پی ایم گتی شکتی انوبھوتی کیندر کا اچانک دورہ کیا۔ انھوں نے پی ایم گتی شکتی کے زیرِ اثر پورے ملک میں اس سے متعلق منصوبہ بندی اور عمل آوری کی کوششوں کی ستائش کی۔ انوبھوتی کیندر نے پی ایم گتی شکتی کی اہم خصوصیات، حصولیابیوں اور سنگ میل کی نمائش کی تھی۔ وزیر اعظم ODOP انوبھوتی کیندر یعنی ایک ضلع، ایک پروڈکٹ اور پورے ملک میں مختلف اضلاع میں مصنوعات کے انتخاب، برانڈنگ اور فروغ میں ODOP کی پہل کی ستائش کی۔
پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کا استعمال کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں اور محکموں نے کوئلہ، فولاد، کھاد، بندرگاہوں، خوراک اور عوامی نظام تقسیم جیسی معیشت کے اہم شعبوں میں ہر ایک تک رسائی کے معاملوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔
Site Admin | October 13, 2024 9:47 PM