ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 3, 2025 3:15 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے، خواجہ معین الدین چشتی کے عرس پر، عوام کو مبارکباد دی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے، خواجہ معین الدین چشتی کے عرس پر، عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ہر ایک کی زندگی میں خوشی اور امن کی دعا کی ہے۔ جناب مودی نے، اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو کو ایک چادر سپرد کی ہے، جو عرس کے موقع پر اُن کی طرف سے اجمیر شریف درگاہ پر چڑھائی جائے گی۔ اسی دوران آج جناب کرن رجیجو نے دلی میں حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر حاضری دی اور چادر پوشی کی۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ کل اجمیر شریف میں بھی جناب مودی کی طرف سے ایک چادر چڑھائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں