ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 1, 2024 9:28 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے، بھوبنیشور میں پولیس کے ڈائریکٹرز جنرل اور انسپکٹرز جنرل کی آل انڈیا کانفرنس میں، سلامتی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سکیورٹی کے بارے میں اہم معاملات پر بات چیت کی۔ انھوں نے یہ بات چیت پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل کی، بھوبنیشور میں منعقدہ آل انڈیا کانفرنس کے آخری دن کی۔ یہ بات چیت سائبرجرائم، ساحلی سکیورٹی اور ماؤنوازوں کی شورش سے نمٹنے کے سلسلے میں کی گئی۔ کانفرنس میں وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی داخلہ سکریٹری گوبند موہن، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی موجود تھے۔کانفرنس میں قومی سلامتی سے متعلق مختلف معاملات سے نمٹنے میں ایک حکمت عملی طے کرنے پر توجہ دی گئی جن میں مصنوعی ذہانت AI اور ڈرون جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی وجہ سے درپیش چیلنج بھی شامل ہیں۔
بھوبنیشور میں پولیس کے ڈائریکٹرز جنرل اور انسپکٹرز جنرل کی کُل ہند کانفرنس میں قومی سلامتی کو درپیش موجودہ اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے خاکہ تیار کیا گیا۔ ان چیلنجوں میں بائیں بازو کی انتہا پسندی، ساحلی سلامتی، نشیلے مادّوں کا ناجائز کاروبار، سائبر جرائم اور سب کیلئے معاشی یقین دہانی شامل ہے۔ کانفرنس میں نئے فوجداری قوانین پر عملدرآمد اور پولیس کارکردگی میں بہترین طور طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کانفرنس کے دوسرے اور آخری دن اِس تین روزہ کانفرنس میں شرکت کی اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سکیورٹی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا۔ کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان بہتر تال میل پر زور دیا گیا۔ وزیر اعظم بھوبنیشور کے اپنے تین روزہ دورے کے بعد آج شام نئی دلّی واپس آگئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں