وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وکست بھارت نوجوان لیڈروں کی مذاکرات ایک منفرد پہل ہے جس سے ملک کے نوجوانوں کو ملک کی ترقی کے سفر میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔ جناب مودی نے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت رَکشا کھڑسے کے تحریر کردہ ایک مضمون میں لوگوں کو شریک کیا ہے۔ یہ مضمون نوجوانوں کے قومی فیسٹیول 2025 اور وکست بھارت نوجوان لیڈروں کے مذاکرات کے موضوع پر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پروگرام وکست بھارت کے تصور کو پورا کرنے کی غرض سے نوجوان ذہنوں کی توانائی، تخلیقیت اور قیادت کو سمت عطا کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔ نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر کَل وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ 2025 میں حصہ لیں گے۔ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ جناب مودی، ملک بھر سے آئے ہوئے تین ہزار ہمہ جہت نوجوان لیڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
وکست بھارت چیلنج کے ذریعے ملک بھر سے تین ہزار نوجوان لیڈروں کو منتخب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گے جو ملک کے مستقبل کے لیڈروں کو ترغیب دینے، تحریک دینے اور بااختیار بنانے کیلئے وضع کی گئی ہیں۔ اِس تقریب کے دوران، نوجوان لیڈر وکست بھارت کیلئے اپنے تصور پر اپنے پرزنٹیشن کا مظاہرہ کریں گے۔ اِن پرزنٹیشن کے ذریعے بھارت کے بعض انتہائی اہم نوعیت کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اختراعی تصورات اور حل پیش کئے جائیں گے۔ جناب مودی نوجوانوں کے ساتھ دوپہر کے کھانے میں شریک ہوں گے جس سے اُنھیں براہِ راست اپنے خیالات، تجربات اور امنگوں پر اُن سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔ وزیراعظم 10 الگ الگ موضوعات پر شرکا کے ذریعے تحریر کئے گئے بہترین مضامین کے ایک مجموعے کا اجرا بھی کریں گے۔یہ موضوعات مختلف شعبوں جیسے ٹیکنالوجی، پائیداریت، خواتین کی بااختیاری، مینوفیکچرنگ اور زراعت کا احاطہ کرتے ہیں۔ وکست بھارت مذاکرات، نوجوان لیڈروں کو ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ پالیسی سازوں، قومی اور عالمی لیڈروں کے ساتھ براہِ راست بات چیت کرسکیں ساتھ ہی ملک کے مستقبل کو شکل وصورت دینے کے تعلق سے اپنے خیالات کا تعاون پیش کرسکیں۔
نئی دلّی میں وکست بھارت Young Leaders ڈائیلاگ کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ یہ تقریب، یومِ آزادی پر بغیر کسی سیاسی وابستگی کے سیاست میں ایک لاکھ نوجوانوں کو شامل کرنے کے وزیر اعظم کے اعلان سے مطابقت رکھتی ہے۔
Site Admin | January 11, 2025 9:29 PM