ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 21, 2024 9:28 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں اِس ماہ کی 25 تاریخ کو ICA Global Cooperative کانفرنس کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں اِس ماہ کی 25 تاریخ کو ICA Global Cooperative کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ نئی دلّی میں آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امداد باہمی کی وزارت میں سکریٹری ڈاکٹر آشیش کمار بھوٹانی نے بتایا کہ پہلی مرتبہ امدادِباہمی کی عالمی کانفرنس اور جنرل اسمبلی بھارت میں منعقد کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جناب مودی امدادِ باہمی کے بین الاقوامی سال 2025 کے تعلق سے ایک یادگار ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔
چھ روزہ کانفرنس کا موضوع ہے ”امدادِ باہمی کے ادارے سبھی کیلئے خوشحالی کی تعمیر کرتے ہیں“۔ ڈاکٹر بھوٹانی نے بتایا کہ کانفرنس میں اجتماعی، پُرامن اور سبھی کیلئے خوشحال مستقبل کی تشکیل میں امدادِ باہمی کے اداروں کے کردار پر غور کیا جائیگا۔
انھوں نے یہ بھی اطلاع دی کہ بھوٹان کے وزیر اعظم Dasho Tshering Tobgay اور Fiji کے نائب وزیراعظم Manoa Kamikamica بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں