ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 20, 2024 9:56 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں کَل شام سات بجے عالمی میراث سے متعلق کمیٹی کے 46ویں اجلاس کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں کَل شام سات بجے عالمی میراث سے متعلق کمیٹی کے 46ویں اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ جناب مودی اِس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ بھارت پہلی مرتبہ عالمی میراث سے متعلق کمیٹی کی میٹنگ کی میزبانی کر رہا ہے، جو اِس ماہ کی 31 تاریخ تک جاری رہے گی۔ اِس کمیٹی کی سال میں ایک مرتبہ میٹنگ ہوتی ہے اور اس پر عالمی میراث سے متعلق سبھی معاملات طے کرنے کی ذمے داری ہوتی ہے اور اِس میں عالمی میراث کی فہرست میں شامل کئے جانے والے مقامات کا بھی فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اس میٹنگ کے دوران، عالمی میراث کی فہرست میں نئے مقامات کو نامزد کرنے کی تجاویز اور موجودہ 124 عالمی میراث کے حامل مقامات کے تحفظ سے متعلق رپورٹوں پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔150 سے زیادہ ملکوں سے دو ہزار سے زیادہ عالمی اور قومی مندوبین اِس میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں