ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 12, 2025 2:15 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلّی میں وکست بھارت ینگ لیڈرس مذاکرات میں نوجوانوں کو تحریک دینے کیلئے تیار کئے گئے مختلف پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں

نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نئی دلّی میں وکست بھارت ینگ لیڈرس مذاکرات میں شرکت کر رہے ہیں۔ جناب مودی ایک نمائش دیکھنے گئے اور نوجوان لیڈروں کے ساتھ گفتگو کی۔ یہ نوجوان وکست بھارت کیلئے اپنے نظریے کے تعلق سے وزیراعظم کو پرزنٹیشن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اِن سے ملک کے کچھ سب سے بڑے چیلنجوں پر توجہ دینے کیلئے اختراعی نظریات اور حل کی عکاسی ہوتی ہے۔
جناب مودی مختلف پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں جو ملک کے مستقبل کے رہنماؤں کو ترغیب اور تحریک دینے اور اُنھیں بااختیار بنانے کیلئے تیار کئے گئے ہیں۔تین روزہ تقریب کا آغاز جمعہ کو ہوا تھا، جس سے نوجوانوں کو وکست بھارت کیلئے اختراعی حل پیش کرنے کا ایک منفرد وسیلہ ملا ہے۔ اِس تقریب کے دوران جناب مودی ملک بھر سے آئے ہوئے تین ہزار پُرجوش نوجوان رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کریں گے۔
وزیر اعظم دس موضوعات پر اِن نوجوانوں کے تحریر کردہ بہترین مضامین کا ایک مجموعہ بھی جاری کریں گے۔ اِن موضوعات میں تکنیک، پائیدار نظام، خواتین کو بااختیار بنانا، مینوفیکچرنگ اور زراعت شامل ہیں۔وکست بھارت مذاکرات سے نوجوان لیڈروں کو ملک کا مستقبل بنانے کیلئے اپنے خیالات اور نظریات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پالیسی سازوں اور قومی اور عالمی سرکردہ شخصیات کے ساتھ براہِ راست گفتگو کرنے کا موقع ملے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں