August 30, 2024 9:51 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کے روز Brunei اور سنگاپور کے تین دن کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کے روز Brunei اور سنگاپور کے تین دن کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جناب مودی، Brunei کے سلطان حاجی حسن Al Bolkiah کی دعوت پر اگلے مہینے کی 3 تاریخ کو Brunei دارالسلام جائیں گے۔ جناب جیسوال نے کہا کہ کسی بھارتی وزیر اعظم کا اُس ملک کا یہ پہلا باہمی دورہ ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جناب مودی کا یہ دورہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے کہ جب بھارت اور Brunei کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کو 40 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ جناب جیسوال نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں بدھ کے روز سنگاپور پہنچیں گے۔ وہ سنگاپور کے وزیر اعظم Lawrence Wong کی دعوت پر وہاں جارہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں