ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 3, 2024 2:36 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی صدر جمہوریہ کے خطاب پر راجیہ سبھا میں شکریے کی تحریک کا جواب دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آئین محض دفعات کا ایک مجموعہ نہیں ہے، بلکہ اِس کی روح اور اِس کے الفاظ حکومت کیلئے قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین حکومت کیلئے سمت متعین کرنے میں مینارِ نور کا کام کرتا ہے۔ جناب مودی نے یہ بات پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب پر شکریے کی تحریک پر راجیہ سبھا میں جواب دیتے ہوئے کہی۔ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آئین کے 75 سال پورے ہونے والے ہیں۔ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے اُن لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، جنہوں نے یومِ آئین منائے جانے کی مخالفت کی تھی۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ ایک عوامی تہوار بن گیا ہے۔

NDA سرکار کی تیسری مدت کے دوران حکومت کے وِژن کے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ غریبی کے خلاف لڑائی حکومت کا اہم ایجنڈا ہوگا۔ جناب مودی نے کہاکہ فلاحی اسکیموں میں تیزی لانا اور اِنہیں وسعت دینا حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیحات ہوں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت اپنی تیسری مدت میں ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کا عہد کئے ہوئے ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت کووڈ عالمی وبا کے چیلنجوں کے باوجود دسویں مقام سے پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ لوگوں نے گزشتہ دس برس کے دوران حکومت کے کام کی حمایت کی ہے اور کارکردگی کو ترجیح دی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ 6 دہائیوں کے بعد ایسا ہوا ہے کہ لوگوں نے کسی حکومت کو لگاتار تیسری مدت کیلئے چنا ہے۔

ایوان نے اُن لوگوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے کَل اترپردیش کے ہاتھرس میں ہونے والے سانحے میں اپنی جان گنوائی ہے۔ چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کہاکہ اِس افسوسناک حادثے میں ہونے والا جانی نقصان افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ اپوزیشن کے رہنما ملک ارجن کھڑگے نے تجویز پیش کی کہ اِس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے قانون بنایا جانا چاہئے۔ اُنہوں نے کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ کو ہاتھرس کے واقعہ پر بیان دینا چاہئے۔ اِس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے قانون بنائے جانے کے بارے میں چیئرمین نے کہاکہ اپوزیشن کے رہنما نے یہ ایک اہم نکتہ اٹھایا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ ایک انتہائی اچھی روایت ہوگی کہ حکومت اور اپوزیشن اِس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے کوئی حل تلاش کرنے کی غرض سے ایک ساتھ مل کر کام کریں۔ اس کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں