September 4, 2024 10:03 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی سنگاپور کے اپنے ہم منصب کے ساتھ بھارت- سنگاپور کلیدی شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے سنگاپور پہنچ گئے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی برونائی کے اپنے کامیاب دورے کو مکمل کرنے کے بعد دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں آج سہ پہر سنگاپور کے Lion City پہنچ گئے ہیں۔ سنگاپور کے داخلی امور اور قانون کے وزیرK Shanmugam نے اُن کا استقبال کیا۔ جناب مودی اپنے ہم منصب Lawrence Wong کی دعوت پر وہاں کا دورہ کررہے ہیں۔

میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے، وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ دونوں لیڈر اپنی ملاقات میں بھارت-سنگاپور کلیدی شراکت داری کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے اور باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہئ خیال کریں گے۔

اس سے قبل آج بھارت اور برونائی نے سیٹلائٹ اور خلاء میں جانے والی گاڑیوں کیلئے Telemetry، Tracking اور ٹیلی کمانڈ اسٹیشن کے کام کاج میں تعاون کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ دونوں ملکوں نے اپنے باہمی تعلقات کو بڑھاکر زیادہ مضبوط شراکت داری تک بلندی عطا کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم اور مزید مضبوط کیا جاسکے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور برونائی کے سلطان حاجی حسن البلقیہ کے درمیان Bander Seri Begawan میں وفد کی سطح کی بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

بات چیت کے دوران اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت کی مشرق پر عمل آوری کی پالیسی اور بھارت بحرالکاہل تصور میں ایک اہم شراکت دار ہونے کے ناطے دونوں ملکوں کیلئے ایک درخشاں مستقبل کی ضمانت کا حکم رکھتا ہے۔

جناب مودی نے توسیع پسندی یعنی Vistarvaad کے بجائے ترقی پسندی یعنی Vikasvaad کی حمایت بھی کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں