July 8, 2024 2:28 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی روس اور آسٹریا کے تین دن کے دورے پر روانہ ۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اُن کے اِس دورے سے دونوں ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا اچھا موقع ملے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی روس اور آسٹریا کے تین دن کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں جناب مودی روس پہنچیں گے۔ روانہ ہونے سے قبل وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ اُن کے اِس دورے سے روس اور آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا اچھا موقع ملے گا، جن کے ساتھ وقت کی کسوٹی پر کھری اترنے والی بھارت کی دوستی ہے۔
جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ وہ اِن دونوں ملکوں میں رہنے والے بھارتی برادری کے لوگوں سے گفتگو کرنے کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ماسکو میں 22 ویں بھارت-روس سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے جبکہ آسٹریا کا یہ اُن کا پہلا دورہ ہوگا۔
بھارت۔روس تعلقات کے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ وہ اپنے دوست صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے سبھی پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور مختلف علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلۂ خیال کے منتظر ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ بھارت اور روس کے درمیان پچھلے دس سال کے دوران کئی شعبوں میں، خصوصی دفاعی شراکت داری میں اضافہ ہوا ہے۔ اِن شعبوں میں توانائی، سکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، ثقافت، سیاحت اور عوام سے عوام کے رابطے شامل ہیں۔
آسٹریا کے اپنے دورے کے بارے میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ آسٹریا، بھارت کا ایک ثابت قدم اور قابل بھروسہ شراکت دار ہے اور دونوں ملکوں میں جمہوریت اور تکثیریت کی اقدار مشترک ہیں۔
جناب مودی نے کہاکہ وہ اپنے دورے میں آسٹریا کے صدر الیکزینڈرVan Der Bellen اور چانسلر Karl Nehammer سے ملاقات کریں گے۔ گزشتہ 40 سال سے زیادہ عرصے میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا آسٹریا کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں