ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 29, 2024 10:28 AM | DHANVANTI JAYANTI

printer

وزیر اعظم نریندر مودی دَھن وَنتری جینتی اور آیوروید کے دن کے موقع پر آج صحت کے شعبے میں تقریباً 12 ہزار 850 کروڑ روپے مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی Dhanvantari جینتی اور 9ویں آیوروید کے دن کے موقع پر آج نئی دلّی میں تقریباً 12 ہزار 850 کروڑ روپئے مالیت کے صحت کے شعبے سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا آغاز، افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم، آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا میں ایک بڑے اضافے کے طور پر، 70 یا اُس سے زیادہ کی عمر کے تمام بزرگ شہریوں کیلئے صحت کی کوریج کی توسیع کا بھی آغاز کریں گے۔ یہ تمام سینئر سٹیزنس کو، اُن کی آمدنی، کے قطع نظر صحت کوریج فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔

صحت کے بنیادی ڈھانچے کو زیادہ فروغ فراہم کیے جانے کے تحت جناب مودی صحت کی دیکھ بھال سے متعلق اداروں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وہ بھارت کے پہلے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں گے، جس میں ایک پنچ کرما اسپتال، دواؤں کی مینوفیکچرنگ کے لیے ایک آیوروید فارمیسی، ایک اسپورٹس میڈیسن یونٹ، ایک سینٹرل لائبریری، ایک آئی ٹی اور اسٹارٹ اپ Incubation  سینٹر اور 500 سیٹ والا آڈیٹوریم شامل ہے۔

جناب مودی آج مدھیہ پردیش میں صحت کے شعبے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

مزید یہ کہ جناب مودی ہماچل پردیش کے بلاِسپور، مغربی بنگال کے کلیانی، بہار میں پٹنہ، اترپردیش میں گورکھپور، مدھیہ پردیش میں بھوپال، آسام میں گوہاٹی، اور نئی دلی میں مختلف AIIMS میں سہولیات اور خدمات کی توسیع کا افتتاح کریں گے، جس میں ایک جن اوشدی کیندر بھی شامل ہے۔ وزیراعظم ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے چھتیس گڑھ کے بلاسپور میں سرکاری میڈیکل کالج میں ایک سپر اسپیشلٹی بلاک کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم U-WIN پورٹل کا بھی آغاز کریں گے اس سے ٹیکہ کاری کے عمل کو مکمل طور پر ڈجیٹل بناتے ہوئے حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو فائدہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں