August 21, 2024 9:51 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی دو ملکوں پولینڈ اور یوکرین کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وارسا پہنچ گئے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی دو ملکوں پولینڈ اور یوکرین کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وارسا پہنچ گئے ہیں۔ پولینڈ کے وارسا ملٹری ہوائی اڈے پر پہنچنے پر جناب مودی کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ ہوٹل میں بھارت نژاد لوگوں نے، اُن کا روایتی انداز سے خیرمقدم کیا۔
جناب مودی نے Jam Saheb Nawanagar میموریل پر گلدائرہ نذر کیا۔ وہ Monte Cassino کی لڑائی کی یادگار اور کولہاپور میموریل پر بھی گلدائرہ نذر کریں گے۔ بعد میں، وزیر اعظم وارسا میں ایک کمیونٹی تقریب میں شرکت کریں گے اور بھارتی برادری کے لوگوں سے گفتگو کریں گے۔
اِس سے پہلے روانہ ہونے سے قبل اپنے بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پولینڈ، وسطی یوروپ میں ایک کلیدی اقتصادی ساجھیدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور تکثیریت کے تئیں بھارت اور پولینڈ کے باہمی عہد سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت ملتی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ پولینڈ کا، اُن کا دورہ ایسے وقت ہورہا ہے کہ جب دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی دو دن کے اپنے سرکاری دورے میں پولینڈ کے وزیر اعظم Donald Tusk اور وہاں کے صدر Andrzej Duda سے ملاقات کریں گے۔ گذشتہ 45 سال میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا پولینڈ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
یوکرین کے اپنے دورے کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ وہاں کے صدر زیلینسکی کی دعوت پر یوکرین جارہے ہیں۔ جناب مودی نے امید ظاہر کی کہ خطے میں امن و استحکام جلد بحال ہوجائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں