وزیراعظم نریندر مودی برکس ملکوں کی 16ویں چوٹی میٹنگ میں شرکت کی غرض سے روس کے دو روزہ دورے پر کزان پہنچ گئے ہیں۔ برکس – برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے۔ اس چوٹی میٹنگ کا مقصد عالمی سلامتی اور ترقی کو مضبوط و مستحکم کرنے کی غرض سے کثیر ملکی تعاون و اشتراک کو فروغ دینا ہے۔ روس میں بھارت کے سفیر وِنے کمار نے کزان میں ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ یہ چوٹی میٹنگ رہنماؤں کو اہم معاملات پر تبادلہئ خیال کا موقع فراہم کرے گی اور برکس کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لے گی۔ جناب کمار نے بتایا کہ وزیر اعظم روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے۔ اِس سے قبل روانگی سے پہلے جناب مودی نے کہا کہ بھارت، برکس ملکوں کے ساتھ اپنے تعاون کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے کیونکہ یہ گروپ، دنیا کو درپیش مسائل پر تبادلہئ خیال اور مذاکرات کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
Site Admin | October 22, 2024 2:31 PM