September 3, 2024 9:58 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی برونئی اور سنگاپور کے دو ملکوں کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں Bandar Seri Begawan پہنچ گئے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شام برونئی میں، بندر سَیری Begawan میں بھارتی ہائی کمیشن کی، نئی چانسری کا افتتاح کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ جناب مودی، برونئی اور سنگاپور کے اپنے دو ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں آج دوپہر بندر سَیری Begawan پہنچ گئے۔
وزیر اعظم مودی، نئی چانسری میں ایک دیا جلائیں گے اور کتبے کی نقاب کشائی کریں گے۔ چانسری عمارت، بھارتی ثقافت کی عکاس ہے اور اِس میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی گئی ہے۔ اِس میں نہایت خوبصورتی کے ساتھ کوٹے کا پتھر استعمال کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے بھارتی برادری کے ارکان سے بات چیت کی، جو افتتاح کے وقت موجود تھے۔ انھوں نے اِن افراد کو دونوں ملکوں کے درمیان ایک پُل کے طور پر سراہا، جس کی وجہ سے دو طرفہ تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔ برونئی میں بھارتی افراد کے پہنچنے کا سلسلہ 1920 کی دہائی میں شروع ہوا تھا، جب یہاں تیل کی دریافت ہوئی تھی۔ فی الحال برونئی میں تقریباً 14 ہزار بھارتی افراد رہ رہے ہیں۔ جناب مودی نے برونئی میں عمر علی سیف الدین مسجد کا بھی دورہ کیا۔
جناب مودی نے کہا کہ چونکہ بھارت اور برونئی اپنے سفارتی تعلقات کے 40 سال پورے ہونے کا جشن منا رہے ہیں لہذا وہ سلطان حاجی حسن اَل بُلقیا اور شاہی خاندان کے دیگر ارکان سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔ جناب مودی اپنے دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت کل سنگاپور کیلئے روانہ ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں