August 19, 2024 9:54 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی بدھ سے پولینڈ اور یوکرین کا تین روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی بدھ سے پولینڈ اور یوکرین کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ آج شام نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے، خارجی امور کی وزارت میں مغربی امور کے سکریٹری Tanmay Lal نے بتایا کہ یہ دورہ ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ بھارت کے وزیر اعظم کا پولینڈ کا یہ دورہ 45 سال بعد ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 70 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ سکریٹری موصوف نے کہا کہ Warsaw میں جناب مودی کو روایتی استقبالیہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جناب مودی پولینڈ کے اپنے ہم منصب Donald Tusk کے ساتھ بات چیت کریں گے اور صدر Andrzej Duda سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم بھارتی برادری، کاروباری رہنماؤں اور Warsaw میں بھارتی تہذیب و ثقافت کے ممتاز ماہرین سے بھی بات چیت کریں گے۔

جناب Lal نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 23 تاریخ کو یوکرین کا سرکاری دورہ کریں گے، جو یوکرین کے صدر Volodymyr Zelenskyy کی دعوت پر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ سنگِ میل اور تاریخی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے 30 سال سے زیادہ عرصے میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی بات چیت کے تناظر میں یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

روس – یوکرین تنازعے پر پوچھے گئے میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، جناب لال نے کہا کہ بھارت ایک واضح اور پائیدار موقف پر قائم ہے کہ سفارتکاری اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کو حل کیا جاسکتا ہے، جس سے دیرپا امن کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ لہٰذا، مذاکرات نہایت ضروری ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں