ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 22, 2025 5:15 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی اگلے مہینے ماریشس کی قومی دن کے تقریبات میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اگلے مہینے ماریشس کے 57 ویں قومی دن کی تقریبات میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ماریشس کے   وزیر اعظم نوین رام غلام نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ جناب رام غلام نے یہ بھی کہا کہ ماریشس کیلئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ وہ جناب مودی جیسی ممتاز شخصیت کا اُن کی بہت زیادہ مصروفیات کے باوجود اُن کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے جناب مودی کے خیرمقدم پر زور دیتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت اور ماریشس کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات ہیں۔ جناب رام غلام نے مزید کہا کہ جناب مودی نے اعزازی مہمان کے طور پر ان کی دعوت کو قبول کرلیا ہے۔ یہ دورہ بھارت-ماریشس تعلقات کی اہمیت پر مزید زور دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کے پیرس اور امریکہ کے حالیہ دوروں کے بعد ہوگا۔ ماریشس ہر سال 12 مارچ کو اپنا قومی دن مناتا ہے۔ یہ دن 1968 میں برطانوی حکمرانی سے اُس کی آزادی کا دن ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پچھلے سال مہمان خصوصی کی حیثیت سے ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کی تھی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں