وزیر اعظم نریندر مودی اور یونان کے وزیر اعظم Kyriakos Mitsotakis نے پھر کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے اپنی کلیدی نوعیت کی شراکت داری کو مستحکم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی دلچسپی کے بہت سے معاملات پر بھی تبادلہئ خیال کیا، جن میں بھارت وسطی مشرقی یوروپ اقتصادی کاریڈور اور مغربی ایشیا کے حالات بھی شامل ہیں۔ بھارت اور یونان کے وزراء اعظم نے اعلیٰ سطح کے حالیہ تبادلوں کے نتیجے میں باہمی تعلقات میں ایک نیا جوش و خروش پیدا ہونے کی ستائش کی۔
انہوں نے تجارت، دفاع، جہاز رانی اور رابطوں سمیت کئی دوسرے شعبوں میں باہمی تعاون کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔
گفتگو کے دوران جناب Mitsotakis نے بھارت میں عام انتخابات میں پھر سے کامیابی کیلئے جناب مودی کو مبارکباد بھی دی۔ x