ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 2, 2024 9:36 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی اور یونان کے اُن کے ہم منصب Kyriakos Mitsotakis نے دونوں ملکوں کے درمیان اہم کلیدی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

وزیر اعظم نریندر مودی اور یونان کے اُن کے ہم منصب Kyriakos Mitsotakis نے دونوں ملکوں کے درمیان اہم کلیدی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ٹیلیفون پر ہوئی ایک بات چیت میں دونوں لیڈروں نے علاقائی اور عالمی مفاد کے مختلف معاملات پر تبادلہئ خیال کیا، جس میں بھارت- مشرق وسطیٰ- یوروپ اقتصادی راہداری اور مغربی ایشیا میں رونما ہونے والے واقعات شامل ہیں۔ دونوں لیڈروں نے حال ہی میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے ذریعے باہمی تعلقات میں آئی تیز رفتاری کی تحسین کی۔ دونوں لیڈروں نے باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں تجارت، دفاع، جہاز رانی اور کنیکٹیوٹی شامل ہیں۔
بات چیت کے دوران جناب Mitsotakis نے جناب مودی کو بھارت میں عام انتخابات کے بعد اُن کے دوبارہ منتخب ہونے پر اُنہیں مبارکباد پیش کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں