وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے مردِ آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو آج اُن کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل کی شخصیت اور اُن کے کام سے ملک کے اتحاد اور یکجہتی نیز ایک ترقی یافتہ بھارت کے عزم کے حصول کیلئے ہموطنوں کو ترغیب ملتی رہے گی۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سردار پٹیل کو اُن کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب امت شاہ نے، انہیں ملک کے اتحاد کی علامت سے تعبیر کیا اور کہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کے تئیں، اُن کے عزم اور لگن سے ”ایک بھارت – شریشٹھ بھارت“ کی مضبوط بنیاد پڑی۔ x