ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 1, 2024 2:56 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے BJP کے سینئر رہنما اور جموں کشمیر کے نگروٹہ اسمبلی سیٹ کے موجودہ ایم ایل اے دویندر سنگھ رانا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے BJP کے سینئر رہنما اور جموں کشمیر کے نگروٹہ اسمبلی سیٹ کے موجودہ ایم ایل اے دویندر سنگھ رانا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ  اُن کے انتقال سے صدمہ ہوا ہے۔ جناب مودی نے یہ کہتے ہوئے اُن کے کام کی ستائش کی کہ جناب رانا نے جموں کشمیر کی ترقی کی ضمن میں جانفشانی سے کام کیا۔ وزیر اعظم نے جموں کشمیر میں BJP کو مضبوط بنانے میں جناب رانا کے اہم رول کو بھی اجاگر کیا۔ سرکردہ BJP رہنما، جموں کے نگروٹہ MLA اور نامور کاروباری شخص   دویندر سنگھ رانا کا کَل رات فریدآباد میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 59 برس کے تھے۔اُن کے کنبے میں اُن کی ماں، اہلیہ، تین بچے اوروزیر اعظم کے دفتر میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سمیت دو بھائی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں