ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 5, 2024 9:46 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے کھادی انڈیا کی جانب سے فروخت کا نیا ریکارڈ بنائے جانے کی آج ستائش کی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے کھادی انڈیا کی جانب سے فروخت کا نیا ریکارڈ بنائے جانے کی آج ستائش کی ہے۔ گاندھی جینتی کے موقع پر نئی دلّی میں کھادی بھون میں صرف ایک دن میں دو کروڑ ایک لاکھ 37 ہزار روپئے کی اشیاء فروخت کی گئی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیر اعظم نے اِس حصولیابی کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ جناب مودی نے یہ کہتے ہوئے اِس پر خوشی کا اظہار کیا کہ اِس حصولیابی سے کھادی سے وابستہ افراد کو بھی مدد ملے گی۔اِس دوران، وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی کھادی اور مقامی اشیاء خریدنے کی اپیل کو ایک تحریک قرار دیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ اُن کی زیر قیادت کھادی کی صنعت اب نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں